22 ستمبر، 2023، 11:42 AM

یوکرائن کو امداد کی فراہمی، امریکی سینیٹرز کی مخالفت

یوکرائن کو امداد کی فراہمی، امریکی سینیٹرز کی مخالفت

29 افراد پر مشتمل گروہ نے وائٹ ہاؤس کو خط کے ذریعے یوکرائن کو دی جانے والی 24 ارب ڈالر امداد کی مخالفت کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی سینیٹرز کے 29 رکن گروہ نے وائٹ ہاؤس کو خط کے ذریعے یوکرائن کو دی جانے والی امریکی امداد کی مخالفت کردی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹرز نے 24 ارب ڈالر کی خطیر رقم یوکرائن کو دینے کے منصوبے سے اختلاف ظاہر کیا ہے۔

سینیٹرز نے اپنے خط میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے مالی امداد کی درخواست کو قبول کرنا کانگریس کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔

خط پر دستخط کرنے والے سینیٹرز میں اوہایو سے تعلق رکھنے والے جی ڈی ونس، الاباما سے تعلق رکھنے والے ٹومی ٹوبرویل، کنیٹکی سے تعلق رکھنے والے رنڈ پل اور انڈیانا کے سینیٹر مائک براؤن بھی شامل ہیں۔

News ID 1918953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha